ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لالویادوکوفی الحال راحت نہیں ملی،ہائی کورٹ میں سماعت دوہفتے کے لیے ملتوی

لالویادوکوفی الحال راحت نہیں ملی،ہائی کورٹ میں سماعت دوہفتے کے لیے ملتوی

Fri, 02 Feb 2018 20:38:31    S.O. News Service

رانچی،2 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے سرخیوں میں رہنے والے چارا گھپلے کے ایک معاملہ میں راشٹریہ جنتادل(آرجے ڈی )کے صدرلالوپرسادیادوکو آج کوئی راحت نہیں دی۔جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے مسٹر یادو کی طرف سے دائرعرضی پرسماعت کرتے ہوئے سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے چاراگھپلہ معاملہ میں ہوئی سماعت اور اسکے فیصلے کی نقل مانگی ہے۔اس معاملہ کی سماعت دوہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے ۔


Share: